Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میئر ریاض نے محلوں اور انڈر پاس ڈوبنے پر ذمہ دار کسے ٹھہرا یا؟

ریاض۔۔۔ ریاض کے میئر انجینیئر طارق الفارس نے کہا ہے کہ حالیہ بارش سے ریاض کے بعض محلے اور انڈر پاس ڈوبنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دارالحکومت تیزی سے پھیل گیا ہے۔ آبادی گھنی ہوگئی ہے۔ اطراف کے لوگ ریاض منتقل ہوگئے ہیں۔ آبادی پھیل جانے کے بعد مختلف خدمات کا اہتمام کیا گیا ۔ پہلے بارش کا پانی زمین جذب کرلیتی تھی اب اس طرح کے مقامات پر عمارتیں قائم ہوگئی ہیں۔ آئندہ ہمیں غیر روایتی سائنسی اور اقتصادی طور طریقے اپنانے ہونگے۔ برساتی نالوں کا نیٹ ورک قائم کرنا ہوگا تاکہ سیلاب کا پانی آسانی سے باہر جاسکے۔ بارش کے پانی سے استفادے کی اسکیمیں بھی روبہ عمل لائی جائیں گی۔ وادیو ں اور گھاٹیوں کے راستوں کا بھی دھیان رکھنا پڑے گا۔ انہوں نے بارش اور سیلاب کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کی تفصیلات بھی بتائیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بعض منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی تبدیلی پروگرام کے تحت 7.8 ارب ریال کے 66 منصوبے ہمارے سامنے ہیں۔ انہوں نے سبق ویب سائٹ کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کی سڑکوں میں موجود گڑھوں کی اصلاح و مرمت کے کام کی نگرانی ازخود کررہے ہیں۔ ریاض کی تما م سڑکوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اطمینان دلایا کہ حشرات الارض مکھی مچھر اور لاوارث کتوں کے انسداد کا کام منظم شکل میں انجام دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیشہ وارانہ اجازت نامے آن لائن 5 دن کے اندر اندر اور تعمیرات کے اجازت نامے 10 دن جبکہ سیکٹر کی منظوری 60 دن کے اندر ، اندر دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچرا جلایا نہیں جاتا بلکہ " السلی" میں اسے ٹھکانے لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رہائشی محلوں کوکمپنیوں ، تجارتی اداروں او ر غیر قانونی سرگرمیوں سے خالی کرالیا جائے گا۔ اب تک 6 ہزار غیرقانونی ادارے بند کئے جاچکے ہیں۔

شیئر: