Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لورالائی میں 800افراد کو بحفاظت نکالا گیا

لورالائی.... سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورالائی کلیئر کرکے کمپاونڈ میں پولیس انرولمنٹ ٹیسٹ کے لئے موجود 800 امیدواروں کو بحفاظت نکال لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق3 خود کش حملہ ٓاوروں نے ڈی آئی جی کمپلیکس کمپاونڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کی ۔ ایک حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کردیا جس حملہ اور کو گولی ماری ماری گئی اس نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا تھا۔باقی دونوں حملہ آورر نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوے کمپلیکس کے ایک سائڈ روم میں داخل ہو گئے۔ دہشت گردوں سے مقابلہ کے دوران 9 افراد شہید ہوئے ۔ 3 پولیس اہلکار، 5 سویلین ملازمین اور ایک امیدوار شامل ہے۔ دہشت گرد حملہ کے بعد ایف سی اور فوج کو طلب کیا گیا۔ فوجی اور ایف سی جوانوں نے 800 سویلین امیدواروں کو بحفاظت نکال لیا۔ زخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹرز پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ۔

شیئر: