Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب میں محصور 15 عرب معتمرین کو بچالیاگیا، شہری دفاع

تبوک۔۔۔یہاں شہری دفاع کی ٹیموں نے تیماءکمشنری کے ایک روڈ پر سیلاب میں محصور 15 عرب معتمرین کو بروقت کارروائی کرکے بچالیا۔ تیماءآپریشن روم کو اطلاع ملی تھی کہ العسافیہ ، الہوج روڈ پر سیلاب میں معتمرین کی ایک بس پھنس گئی ہے جس پر ایک عرب ملک کے معتمرین سوار ہیں۔ ان میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے ہیں۔ شہری دفاع کے ترجمان عبدالعزیز الشمری نے بتایا کہ فوراً ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ کردی گئیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے تمام معتمرین کو بحفاظت منتقل کردیاگیا۔ ہلال احمر کی ٹیموں نے ابتدائی طبی معائنے کی کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے یہاں بارش کے باعث جگہ جگہ پانی بھرا ہوا ہے۔ خاص طور پر العسافیہ ، الہوج روڈ ٹرکوں اور بسوں کیلئے بند کردیا گیاتھا۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب کا ماحول بنا ہوا تھا۔ بدھ کی صبح تک شہری دفاع کے اہلکار 271 افراد کو امدادی کارروائی کرکے سیلاب سے نکال چکے ہیں۔ 

شیئر: