Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

56سالہ خاتون ذہنی طور پر ماضی میں چلی گئیں

بیٹن روج ، لوزیانا۔۔۔ ذہن، حافظہ اور دماغ ایک ایسے مثلث کے 3 زاویے ہیں جو پوری انسانی زندگی کا احاطہ کرتے ہیں اور ان میں سے کوئی زاویہ بھی اپنی جگہ سے غائب ہوجائے یا غیر فعال ہوجائے تو پورا وجود بے ہنگم ہوکر رہ جاتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ یہاں رہنے والی ایک ایک بڑی بی کیساتھ اس وقت پیش آیا جب انکا حافظہ اچانک جواب دے گیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ انکی یہ کیفیت اس وقت پیدا ہوئی تھی جب وہ پارکنگ لاٹ میں گاڑی کھڑی کررہی تھیں۔ اب انکا حافظہ پوری طرح سے جواب د ے چکا ہے ۔ اب انہیں یہ تک یاد نہیں وہ گزشتہ 40برسوں میں کہاں اور کس طرح رہیں۔ انہیں اپنے شوہر کی شناخت تک بھی نہیں رہی۔ موبائل فون کو دیکھ کر وہ انتہائی حیران ہوجاتی ہیں اور انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟ اس عجیب و غریب کیفیت سے دوچار ہونے والی خاتون کا نام کم ہیرس ہے۔ اب انکی عمر56سال ہے یعنی 16سال کی عمر میں ہی وہ اپنا حافظہ پوری طرح سے گنوا بیٹھیں۔کبھی کبھی انکا ذہن کچھ متحرک ہوتا ہے تو وہ سمجھتی ہیں کہ یہ 1980ءہے اور انکی عمر ابھی 18سال ہے۔
 

شیئر: