Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانکنی گھپلہ کیس :آئی اے ایس افسر چندرکلا سے ای ڈی کی تفتیش

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش میں غیر قانونی کانکنی گھپلہ کیس میں آئی اے ایس افسر بی چندرکلا سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے تفتیش شروع کردی۔ای ڈی نے چندر کلا کے وکیل سے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہونگی توانہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے جس کے بعد چندر کلا محکمہ کے سامنے پیش ہوئیں۔چندر کلا نے اپنے قانونی مشیرکو دستاویزوں کے ساتھ مرکزی تفتیشی ایجنسی کے آفس لکھنؤ بھیج دیا اور یہ یقین دلایا تھاکہ وہ عدالت میں جلد حاضر ہونگی۔2008ء بیچ کی آئی اے ایس افسر بی چندر کلا نے کہا کہ وہ نجی مصروفیات کے باعث ای ڈی کے سامنے بروقت پیش نہ ہوسکی تھیں۔واضح ہو کہ غیر قانونی دولت کی روک تھام کیلئے نافذ کئے جانے والے قانون کے تحت ای ڈی نے 2012سے2016کے درمیان ہمیر پور علاقے میں غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں کیس درج کیا تھا۔اس کے بعد گزشتہ ہفتے ڈائریکٹوریٹ نے چندرکلا کو نوٹس جاری کیا تھا۔مئو سی بی آئی نے کہا کہ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو مذکورہ مدت کے دوران کانکی کا محکمہ سنبھال رکھا تھا لہذا اس معاملے میں ان کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -…جب خاتو ن کا پاؤں ٹرین کے ٹوائلٹ میں پھنس گیا؟

شیئر: