Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریار اکبر کی اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات

    جدہ ( اسٹا ف رپورٹر)پاکستانی قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے انکے دفتر میں  الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے او آئی سی  کے حوالے سے قونصل جنرل کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک فعال اور مثالی  افسر کے طور پر یاد کیا جائے گا۔شہریار اکبر خان نے ڈاکٹر العثیمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ او آئی سی نے ڈاکٹر العثیمین کی سربراہی میں اپنا کردار مزید بہتر کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں سیکرٹری جنرل کی ذاتی دلچسپی اور اسلامی تعاون تنظیم کی مدد سے کشمیر کے مسئلہ کو اقوام عالم میں اجاگر کرنے میں  مدد ملی۔ واضح رہے قونصل جنرل شہریار اکبر خان مملکت میں اپنی مدت ملازمت مکمل کر چکے ہیں حکومت پاکستان نے انہیں سربیا میں  سفیر مقرر کیا ہے ۔ توقع ہے کہ وہ چند دنوں میں روانہ ہو جائیں گے ۔
 
مزید پڑھیں:- - - -  - -جازان: محمد ریاض کے اعزاز میں الوداعیہ

شیئر: