Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو او رکورین کمپنی کے درمیان پیٹروکیمیکل فیکٹری کا معاہدہ

    ریاض-  - - -سعودی آرامکو او راس کی ساتھی فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے جمعرات کو جنوبی کوریا کی پیٹرو کمپنی ڈیلین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ ا س کے بموجب کورین کمپنی الجبیل میں پیٹرو کیمیکل قائم کرے گی۔ یہ فیکٹری سالانہ 80ہزار ٹن پولی ایزو پیوٹیلین تیار کیا کرے گی۔ فیکٹری 2024ء میں پیدا وار کا آغاز کر دے گی۔ فروری 2019ء میں فیکٹری کا ابتدائی ڈیزائن تیار ہو جائے گا اور 2019ء کی آخری سہ ماہی میں یہ کام تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ مذکورہ فیکٹری کا معاہدہ جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ اہم شراکت کا آغاز ثابت ہو گا۔ آئندہ فریقین کے درمیان وسیع البنیاد شراکت کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی فوجیوں کو ارض الحرمین کے دفاع پر امام حرم کا سلام

شیئر: