Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پاکستان_بناؤ_سرٹیفیکیٹ‎

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اسکیم ’’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘‘ کا اجراء کر دیا ہے جس کے تحت سمندر پار رہنے والے بھی پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر صارفین کی کیا رائے ہے آئیے جانتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : منافع آپ کا ، مستقبل پاکستان کا۔ ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے لیے انویسٹمنٹ کریں اور منافع حاصل کریں۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لکھا : میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ترغیب دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے کم از کم 5 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کریں اور 6.75 فیصد منافع حاصل کریں۔ 
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا : وزیراعظم نے پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ پروگرام لانچ کر دیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے منافع بخش سرمایہ کاری اور نئے پاکستان کو بنانے میں کردار ادا کرنے کا سنہری موقع ہے۔ یعنی منافع آپ کا اور مستقبل پاکستان کا۔ 
طاہر حسین نے ٹویٹ کیا : ‏پاکستان بناو سرٹیفیکیٹ لیں،ڈالروں میں منافع کمائیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان بناو سرٹیفیکیٹ اسکیم کا افتتاح کر دیا۔
توصیف عباسی نے کہا : ‏پاکستان بناو سرٹیفکیٹ تمام پاکستانیوں کے لئے حکومت کی طرف سے ایک تحفہ ہے، پیسہ آپکا، منافع بھی آپکا لیکن مستقبل پاکستان کا۔
نعمان رشید کا کہنا ہے : ‏پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ خریدو اور باجوہ عمران  حکومت کی اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ جنگ میں شریک ہو جاؤ! 6.75 کی شرح سے! مسلمانوں کے لئے سود کی کوئی گنجائش نہیں۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں