Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گایوں کیلئے ایک دن کی تنخواہ جمع کرانے کی ہدایت پر افسران میں کھلبلی

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کی سڑکوں پر لاوارث گھومنے والے مویشی عوام کیلئے مشکلات کا باعث بنتے جارہے ہیں۔ حادثات میں اضافہ ہوگیا ، کسانوں کی فصلیں تباہ کرنیوالے آوارہ مویشیوں سے تنگ آکر کسان انہیں علاقے کے اسکولوں میں بند کررہے ہیں۔پولیس اور انتظامیہ ان پر قابو پانے کی تگ دومیں لگی ہوئی ہے۔ علی گڑھ اور لکھنؤ کے ڈی ایم کے جاری کردہ حکمنامہ سے سرکاری ملازمین میں کھلبلی مچ گئی۔ علی گڑھ کے ڈی ایم نے جہاں ضلع انتظامیہ کے افسران کو گایوں کے تحفظ کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کیلئے کہا، وہیں لکھنؤ کے ڈی ایم نے ہدایت جاری کی کہ سرکاری ملازمین مویشیوں کے علاج اور چارے کا بندوبست کریں۔ علی گڑھ کے ڈی ایم سی بی سنگھ نے کہا کہ گایوں کیلئے ملازمین ایک دن کی تنخواہ جانوروں کی فلاحی سوسائٹی میں جمع کراسکتے ہیں۔ڈی ایم نے واضح کیا کہ حکومت نے ضلع کیلئے2.1کروڑ روپے جاری کئے۔سی بی سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے جوبجٹ جاری کیا ہے وہ ناکافی ہے ۔ ضلع میں 30ہزارآوارہ گائیں موجود ہیں۔ ایک گائے کیلئے چارے پر 30روپے یومیہ خرچ ہوتے ہیں۔ایسے میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بجٹ کیسے پورا ہوگا؟انہوں نے کہا کہ سوسائٹی  11ہزار روپے اپنی جانب سے جمع کراچکی ہے۔ ڈی ایم سمیت تقریباًتمام اہلکار رقم جانوروں کے فلاحی مرکز میں جمع کراچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  --فٹپاتھ کے 8سالہ بچے کو پڑھائی کا جنون؟

شیئر: