Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کاروبار نہیں‘ اللہ کے مہمانوں کو سہولت دی جائے‘ شہباز شریف

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سرکاری حج اسکیم سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی حجاج کو دینی فریضہ کی ادائیگی میں مشکلات سے دوچار کردیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا حج قوم کو دیا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت نے حج کو مقدس مذہبی عبادت نہیں بلکہ آمدن کے ذریعے کے طور پر لیا ہے۔ پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی۔ حج کاروبار کا ذریعہ نہیں عبادت ہے، حکومت نے اللہ کے مہمانوں کو سہولت دینا ہوتی ہے۔ بھارت میں بھی حجاج کرام کو سہولت دی جاتی ہے ۔ عام آدمی کے لیے حج کا سوچنا بھی موجودہ حکومت نے محال کردیا۔

شیئر: