Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز کو سزا سے کھیل کی اسپرٹ کو محفوظ کیا، آئی سی سی

دبئی:آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی اس طرح کی جملے بازی سے کرکٹ کو نقصان پہنچا، اسپرٹ آف کرکٹ کو محفوظ بنانا آئی سی سی کی اولین ترجیح ہے۔ رچرڈسن نے کہا کہ کرپشن اور نسل پرستانہ ریمارکس سے کرکٹ کی شہرت داغدار ہوئی ہے۔کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کے حوالے سے حالیہ دنوں میں چند واقعات ہوئے ہیں۔ ہم نے ان واقعات پر ضروری اقدامات کئے ہیں تاکہ ہر کھلاڑی کو کھیل کی اصل روح سمجھ آجائے۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کیا ہے کہ قطع نظر اس کے کہ کھلاڑی نے کس تناظر میں جملہ کسا ،ہم نے کھیل کی اسپرٹ کو برقرا راور محفوظ رکھنا ہے۔ہم نے ایسے واقعات پر ضروری اقدامات کئے ہیں تاکہ سب کو یہ پیغام جائے کہ ان چیزوں کو برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ ایک سوال پر آئی سی سی عہدیدار نے کہا کہ سری لنکا میں کرکٹ کرپشن واقعات پر کھلاڑی معلومات شیئر کر رہے ہیں جس سے ہمیں کافی مدد ملے سکے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ہند کو ایک گروپ میں نہ رکھنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا موقف تھا کہ ہم نے جس فارمولے کے تحت گروپس بنائے ہیں اس میں نمبر ون، اے ،نمبرٹو بی ، نمبر تھری سی اور نمبر فور ڈی گروپ میں جاتا ہے، ہم گروپس کو متوازن رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے پاکستان اور ہند الگ الگ گروپ میں کھیلیں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: