Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹینس اسٹار اینڈی مرے کیلئے" تحفہ" پریشانی کا باعث بن گیا

لندن: برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی عیادت کیلئے جانے والے سوئس ٹینس اسٹار اسٹینیسلاس واورینکا نے انہیں جو تحفہ پیش کیا وہ اینڈی مرے کے لئے ”پریشانی “ کا باعث بن گیا ہے ۔ اینڈی مرے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ہارنے کے بعد ان دنوں کولہے کے آپریشن کے بعد اسپتال میں داخل ہیں۔ واورینکا نے انہیں ایک دیوہیکل کھلونا ریچھ تحفے میں دے دیا ہے جس کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے اینڈی مرے کا مذاقاًکہنا تھا جب میں گھر جاوںگا تو میرے دونوں بچے اس ریچھ کے لئے لڑیں گے بہتر ہوگا کہ واورینکا ایسا ہی ایک اور ریچھ لے آئیں ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: