Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں 14کروڑ 40لاکھ ووٹر

لکھنؤ۔۔۔ نظر ثانی کے بعد یو پی کی ووٹر لسٹ میں کل ووٹروں کی تعداد 14کروڑ 40 لاکھ پہنچ گئی۔ اس بار کی ووٹر لسٹ 18-19برس کی عمر کے کل12کروڑ 36لاکھ نئے نوجوان ووٹر شامل ہیں۔ اب ریاست کی ووٹر لسٹ میں اس عمر کے نوجوان ووٹروں کی کل تعداد 16کروڑ 75لاکھ ہو گئی ۔ نئے ووٹر اس سال پارلیمانی انتخابات میں پہلی مرتبہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریںگے۔ نئی ووٹر فہرست میں 7کروڑ 79لاکھ مرد، 6کروڑ 16لاکھ خواتین اور 8ہزار 473تیسرے درجے کے ووٹر ہیں۔ ووٹر فہرست کی یہ مختصر نظر ثانی گزشتہ برس یکم ستمبر سے 30نومبر تک چلی تھی۔نظر ثانی سے قبل اس ووٹر فہرست میں کل 14کروڑ 19 لاکھ ووٹر تھے۔ اس طرح سے ریاست کی ووٹر لسٹ میں کل 12لاکھ75ہزار ووٹر بڑھے ہیں۔مرد ،خواتین تناسب بھی بڑھا ہے۔ اس وقت ووٹر لسٹ میں کل 5لاکھ 28 ہزار معذور رائے دہندگان ہیں۔
 

شیئر: