Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی!

کراچی:پاکستان کے دورے پر آنے والی ویسٹ انڈین ویمنزکرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق کرکٹرآگسٹن لوگی نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے ملک کی مینز ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ گزشتہ روز ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی جلد پاکستان کا دورہ کریںگی۔لوگی نے کہا کہ میں جب بھی پاکستان آیا مجھے بہت پیار ملا، پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے، لوگی نے کہا کہ پاکستان آکر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے۔ادھر پاکستان میں سری لنکا کے سفیر نورالدین محمد شاہدی نے کہاکہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی عوام اور حکومت، پاکستان سے دوستی کی قدر کرتی ہے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رانا ٹنگا اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کی ورلڈ کپ کی فاتح اور پاکستان کی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیموں کے مابین نمائشی میچ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ جب عمران خان وزیر اعظم بنے تو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکا کے قومی کرکٹرز نے جشن منایا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: