آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں انڈیا کی فتح پر انڈین کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا تاہم کچھ مناظر ایسے بھی سامنے آئے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
انڈین کرکٹر ایشان کشن کو جیت کے بعد ماڈل ادیتی ہندیا کے ساتھ خوشیاں مناتے دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔
شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق میچ کے بعد جشن کے دوران دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد یہ جاننے میں دلچسپی رکھتی ہے کہ کرکٹر کے ساتھ نظر آنے والی ادیتی ہندیا کون ہیں۔
مزید پڑھیں
-
انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا کی ممکنہ گرل فرینڈ ماہیکا شرما کون ہیں؟Node ID: 894705
ادیتی ہندیا کون ہیں؟
ادیتی ہندیا کا تعلق انڈین شہر جے پور سے ہے اور وہ ماڈلنگ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بزنس کے شعبوں میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے حسن کے مقابلوں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ سنہ2017 میں انہوں نے فیمینا مس انڈیا میں شرکت کی اور فائنلسٹ کے طور پر ججز اور ناظرین کی توجہ حاصل کی۔
ادیتی ہندیا کو اصل شہرت اگلے سال ملی جب انہوں نے مس دیوا سپرنیشنل 2018 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے بعد انہیں قومی سطح پر پہچان ملی اور ان کا شمار ابھرتی ہوئی ماڈلز میں ہونے لگا۔
رپورٹس کے مطابق ادیتی ہندیا نے اپنی تعلیم سینٹ زیویئرز کالج جے پور سے حاصل کی۔ ماڈلنگ کے علاوہ وہ مختلف فیشن اور لائف سٹائل برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی خاصی مقبولیت ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً چار لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی فیشن برینڈ قائم کرنے پر بھی کام کر رہی ہیں۔
ایشان کشن اور ادیتی ہندیا کے درمیان تعلقات کا آغاز
ادیتی ہندیا اور ایشان کشن کے درمیان تعلقات کی افواہیں پہلی بار سنہ 2019 میں اس وقت سامنے آئیں جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سیزن کے دوران انہیں سٹیڈیم میں ایشان کشن کو سپورٹ کرتے دیکھا گیا تھا۔ اس وقت سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوئیں اور مداحوں نے انہیں سٹیڈیم میں موجود مسٹری گرل قرار دیا۔
اگرچہ دونوں شخصیات نے اب تک اپنے تعلقات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تاہم سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر ردعمل دینا اور مختلف مواقع پر ایک ساتھ نظر آنا مداحوں کے درمیان قیاس آرائیوں کو جنم دیتا رہا ہے۔
اس حوالے سے رواں سال کے آغاز میں ایشان کشن کے دادا انوراگ پانڈے نے ایک انٹرویو میں ادیتی ہندیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جے پور میں رہتی ہیں اور ماڈل ہیں۔
#WATCH | Aurangabad, Bihar | Grandfather of Indian Cricketer Ishan Kishan, Anurag Pandey says, "...We are ready to accept whoever Ishan Kishan wants to marry. Aditi is his girlfriend...She is a model...One should accept what makes children happy..." (14.03) pic.twitter.com/narb5aZHtx
— ANI (@ANI) February 14, 2026












