Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ،شاہ محمود

اسلام آباد ... وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کے لئے لندن روانہ ہوگئے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بر طانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کریںگے۔ 5 فروری کو پارک لین میں کشمیر ڈے کے حوالے سے نمائش میں بھی شریک ہونگے۔ روانگی سے قبل ایک بیان میں شاہ محمود نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے ۔لندن میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور جبر استبداد کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے دفتر اوربرطانوی پارلیمانی گروپ کی حالیہ رپورٹس نے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک انکی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینیئر قیادت سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: