Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لداخ کی ترقی کیلئےتمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی جموں وکشمیر کےدورے پرآج لیہہ پہنچے ۔اس موقع پر یونیورسٹی آف لداخ کا افتتاح کیا اور کے بی آر ایئرپورٹ لیہہ پر بننےوالے نئے  ٹرمینل کی عمارت کا سنگ بنیادبھی رکھا ۔ انہوں نے سری نگر،کارگل، لیہہ ٹرانسمیشن منصوبے کو قوم کے نام وقف کرنے کے علاوہ 9 میگاواٹ کے ہائیڈرو الیکٹرک اور صحت منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم  نے کہا کہ مرکزی حکومت لداخ میں ترقی کو یقینی بنانے کے لئےتمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں لداخ کے راستےبند  ہوجانےسے علاقے کا رابطہ منقطع ہوجاتا ہے اسے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاسپور ۔ منالی۔ لیہہ ریلوے لائن کی تنصیب سے لوگوں کی پریشانیوں جلدختم ہوں گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ اب ملک میں ترقیاتی  منصوبوں  کو برسوں تک لٹکائےجانے کی پالیسیاں ماضی کی داستان بن چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، ان کا افتتاح کرنے کے لئے وہ خود یہاں آئیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -مودی حکومت کےساڑھے 4 سالہ دور میں350چھوٹےاور 10بڑے ٹرین حادثات ؟

شیئر: