Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز باز میلے کا اختتام

ریاض۔۔۔۔  وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے باز میلے کی اختتام تقریب کی صدارت کی۔ وہ سعودی باز کلب کی مجلس انتظامیہ کے چیئرمین بھی ہیں۔ اسی موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی نمائندہ خاتون شیداء نے اعلان کیا کہ اس میلے میں 1723 باز مقابلے کیلئے لائے گئے۔ اس حوالے سے یہ دنیا کا سب سے بڑا میلہ بن گیا اور اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ اسی بناءپر اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا۔ اس موقع پر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے میلے میں شریک مختلف قسم کے بازوں کیلئے کنگ عبدالعزیز کپ تقسیم کئے۔  بہترین باز رکھنے والوں میں 16 انعامی کپ تقسیم کئے گئے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملھم مقام پر عالمی باز میلہ منعقد کیا گیا۔ اس میں خلیجی اور دوست ممالک میں باز کا شوق رکھنے والوں میں شرکت کی۔ ہزاروں کی تعداد میں شائقین دنیا بھر سے شریک ہوئے۔ اس کے پہلے مرحلے کے تمام انعامات متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے اپنے بازوں کی بہترین کارکردگی پر جیتے تھے۔ 
 

شیئر: