Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نے سریع الحرکت فوجی گاڑی بنالی

ریاض ۔۔۔ سعودی شہری عبدالعزیز العقیل نے سریع الحرکت فوجی گاڑی بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کرلیا۔ العقیل نے ایم بی سی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ عسکری بری گاڑی ہے۔ مریضوں اور زخمیوں کی فوری مدد کیلئے عسکری ادارے اسے استعمال کرسکیں گے۔ یہ کوہستانی اور ریگستانی علاقوں نیز پرخطر راستوں میں بآسانی سفر کرسکے گی۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی سعودی گاڑی ہے۔ اسکی تیاری میں 90فیصد مقامی اشیاءاستعمال کی گئی ہیں۔ جلد ہی وہ اپنی تیار کردہ گاڑی مارکیٹ میں پیش کریگا۔ یہ اندرون ملک گاڑیاں تیار کرنے کی جہت میں اہم قدم ثابت ہوگا۔
 
 
 

شیئر: