Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کافی اعصاب کو تقویت دینے کے لیے بہترین محرک‎

کافی تھکن بھگانے کا بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے ۔  یہ دن بھر کی ذہنی اور جسمانی تھکن کو دور کرنے ، توانائی فراہم کرنے اور چاک و چوبند کر دینے کے ساتھ ساتھ لطف اور مزہ بھی فراہم کرتی ہے ۔ راتوں کو جاگ کر کام کرنے والے افراد یا پڑھائی کرنے والے طلباء نیند بھگانے اور خود کو تازہ دم رکھنے کے لئے کافی ضرور پیتے ہیں ۔ 
کافی کو اینٹی ڈپریسنٹ اور اعصابی نظام کو تقویت پہنچانے کا ذریعہ مانا جاتا ہے ۔ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے مطابق کافی پینے والوں میں ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خدشہ 20 فیصد کم ہو جاتا ہے ۔یہ  اعصابی خلیات کی نشوونما میں مدد دیتی ہے اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے ۔ فوری ردعمل ، سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ اور یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے کافی بہترین محرک ہے ۔ یہ سستی ،نیند کا اثر اور طبیعت کا بوجھل پن دور کرنے کے لیے بھی بہترین ہے ۔ 
یہ آپ کو نہ صرف فریش کر دینے کے لئے بہترین ہے بلکہ بیماریوں سے دور رکھنے اور صحت کو بہتر بنانے میں بھی مدد دیتی ہے ۔ جدید طبی تحقیقات کے مطابق دن میں کم ازکم دو مرتبہ کافی استعمال کرنے والوں کے اندر پارکنسنز کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں کم ہوجاتا ہے ۔ کافی امراضِ قلب اور ذیابیطس کے خطرے کو بھی کم کردیتی ہے ۔ یہ دل کی شریانوں میں کیلشم سالٹ کو جمع ہو جانے سے روکتی ہے اور نتیجتاً امراض قلب کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ دانتوں کو خراب اور کمزور ہونے سے بھی بچاتی ہے ۔ بلیک کافی جو بغیر چینی اور دودھ کے استعمال کی جائے یہ دانتوں پر بیکٹیریا کی تہہ نہیں جمنے دیتی اور انہیں کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے ۔ اس میں شامل پولی فینول بیکٹیریا کی افزائش کو روکنے میں مدد دیتا ہے ۔

شیئر: