Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے گولڈن اقامہ کیسے حاصل کریں؟

رئیل سٹیٹ میں گولڈن اقامے کےلیے 8 نکات کی وضاحت کی گئی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شہریت و شناخت کی جانب سے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکیوں کے لیے گولڈن اقامے کےلیے 8 نکات کی وضاحت کی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکیوں کو 10 سالہ گولڈن اقامہ جاری کیا جائے گا جس کی مدت میں مزید توسیع کی جاسکے گی۔
 سرمایہ کاری کرنے والے خواہشمند غیرملکی کی عمر 18 برس سے کم نہ ہو۔ درخواست گزار کو سب سے قبل مستند طبی ادارے سے مکمل معائنہ کرانا ہوگا جبکہ2 برس کی میڈیکل انشورنس پالیسی حاصل کرنا ہوگی۔
 غیرملکی سرمایہ کار کی جائیداد امارات میں رجسٹر ہونا بنیادی شرائط میں شامل ہے۔  ان شرائط پر پورا اترنے والا 10 سالہ گولڈن اقامے کے لیے اہل تصور کیاجائے گا۔
جائیداد کی مالیت کے حوالے سے اتھارٹی کا کہنا تھا  کم از کم اس کی مالیت 20 لاکھ درھم ہونا ضروری ہے۔
خریداری کی شرائط میں کہا گیا کہ مقامی مصدقہ کمپنیوں کے ذریعے جائیداد خریدی گئی ہو جو رئیل سٹیٹ اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہوں۔
ابتدائی شرائط پر پورا اترنے والے غیرملکی کی درخواست منظوری کے لیے متعلقہ کمیٹی کو ارسال کی جائے گی جہاں سے منظوری کے بعد اس کا سابقہ اقامہ کینسل کرکے 10 سالہ گولڈن اقامہ جاری کیا جائے گا۔
یار رہے درخواست گزار کے سابقہ (اقامہ) کے ریکارڈ میں کسی قسم کا جرمانہ رجسٹر  ہونے کی صورت میں یہ لازمی ہوگا کہ اسے ادا کیا جائے اورکسی قسم کا جرمانہ باقی نہ رہے۔
واضح رہے گولڈن اقامہ رکھنے والے غیرملکیوں کو طویل المدتی قیام کی اجازت ہوتی ہے۔
گولڈن اقامے کےلیے کسی سپانسر کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ گولڈن اقامہ ہولڈرز امارات میں رہتے ہوئے ملازمت کرسکتے ہیں۔ سرمایہ کاری اور اعلی تعلیم بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

 

شیئر: