Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں "امن میراتھن" کا انعقاد

کراچی:شہر قائد میں امن میراتھن کا آغاز معین خان اکیڈمی کے مرکزی دروازے سے ہوا جس میں ریس کے شرکا ءخیابان ٹیپو سلطان، عبدالستار ایدھی ایونیو، خیابان اتحاد اور خیابان شیریں سے ہوتے ہوئے واپس اسی مقام پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ریس کے فاتحین کو میڈل پہنائے اور انعامات سے نوازا۔ریس میں شریک ایتھلیٹس نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا،مردوں میں ہارون گل اور خواتین میں دیوان ہیرا امن میراتھن کی فاتح قرار پائیں، ریس میں خصوصی افراد کے ایونٹس بھی رکھے گئے تھے۔ریس میں کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی، معروف کھلاڑیوں، فنکاروں اور غیرملکی سفارتکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو کامیاب تقریب کے انعقادپر مبارک باد دی اور کہا کہ کراچی میں اس طرح کی تقاریب جاری رہنی چاہیئں۔انہوں نے خود بھی میراتھن میں بطور کھلاڑی شریک ہونے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ اگلی میراتھن میں حصہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان قائم ہونے سے شہر میں کھیلوں، تجارت اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔پی ایس ایل کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے میٹنگز کی ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران سے بھی ملاقات کی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش کریں گے پچھلے سال جو خامیاں رہ گئی تھیں انہیں دور کریں۔ریس سے قبل کمشنر کراچی افتخار شلوانی شہریوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں سے شہر میں امن کے فروغ کی کوششوں میں مدد ملے گی۔امن میراتھن میں کراچی پولیس کے جوانوں نے بھی حصہ لیا ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: