Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وٹامن ڈی جسم کی اہم ضرورت‎

وٹامن ڈی کی کمی کی تشخیص کرنا فوری اور آسان عمل نہیں ہے کیونکہ اس کے اثرات طبیعت کی خرابی کا سبب نہیں بنتے تاہم اس کی کمی کی صورت میں فوری طور پر وٹامن ڈی سے بھرپور غذاؤں کے استعمال کی جانب توجہ دینی چاہیے ۔ 
وٹامن ڈی جسم کی مجموعی صحت کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ ہڈیوں ، دانتوں اور پٹھوں کو صحت اور مضبوطی فراہم کرتا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ جسم میں کیلشیئم اور فاسفیٹ کی مقدار کو بھی متناسب رکھتا ہے ۔ وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کے بھربھرا پن ، ہڈیوں کا سوکھنا اور ٹیڑھے ہو جانا اور جسم میں درد اور تکلیف کا سبب بنتی ہے ۔ 
اگر آپ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں تو اس کے اثرات سب سے پہلے مستقل تھکاوٹ ، جسم میں درد اور سستی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں ۔ اس کا سبب وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے کیلشیم کا ہڈیوں میں جذب نہ ہونا ہے ۔ پیشانی پر بہت زیادہ پسینہ آنا بھی وٹامن ڈی کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے ۔
  عام طور پر عمر رسیدہ افراد اور موٹاپے کا شکار افراد اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ ایک عام شخص کو روزانہ کی بنیاد پر 10- 8.5 مائیکرو گرام وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ صبح کی ہلکی دھوپ کافی حد تک اس ضرورت کو پورا کر دیتی ہے ۔ تاہم کمی کی صورت میں وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں اور سپلیمنٹس کا استعمال لازمی قرار دیا جاتا ہے ۔ 10 مائیکرو گرام سپلیمنٹ کا استعمال وٹامن ڈی کی کمی سے بچانے کے لیے  کافی ہے ۔ پھر بھی اگر آپ اس کے اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں غفلت نہ برتیں . 

شیئر: