Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمالیہ کے دو تہائی گلیشیئرز پگھل جانے کا خطرہ

 برلن۔۔۔رواں صدی کے آخر تک ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع دو تہائی گلیشیئرز کے پگھل جانے کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق ہمالیہ کے وسیع و عریض گلیشیئرز میں سے دو تہائی 2100 تک پگھل جانے کا خدشہ ہے۔ یہ گلیشیئرز اتنے زیادہ اور بڑے ہیں کہ ان کی وجہ سے ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کو قطب شمالی اور قطب جنوبی کے بعد دنیا کاتیسرا قطب کہا جاتا ہے۔ انہی گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ سے دنیا کے دس انتہائی اہم دریائی نظاموں کو پانی ملتا ہے۔
 

شیئر: