ممتاز شاعر منور رانا سینے کی تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل

    لکھنؤ-  - - - -اردو کے معروف شاعر اور نثر نگار منور رانا کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد اہل خانہ نے انھیں  پی جی آئی کے شعبہ امراض قلب کےایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نےمنگل کو مختلف ٹیسٹ اور جانچ کرائی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم منور رانا کے علاج پر مامور ہے۔  حالت بہترہو نے پر انہیں پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ پی جی آئی ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپوراور سی ایم ایس ڈاکٹر امیت اگروال نے منور رانا سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی ۔واضح ہو کہ ممتاز شاعر ایک عرصہ سے وقتاً فوقتاً  مختلف حادثات سے دوچار اور بیماریوں میں مبتلا رہے ہیں۔منور رانا کے پی جی آئی میں داخل ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے عزیز و اقارب اور مداح ان کی خیریت دریافت کرنے اسپتال پہنچے۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -انتخابات میں دولت کا بیجا استعمال تشویشناک ہے، پرنب مکھرجی

شیئر: