Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اٹھانے کیلئے مضبوط حکمت عملی بنائیں“

جدہ ۔۔۔ یوم کشمیر پر پاکستان جرنلسٹ فورم نے کشمیر میں ہندوستانی دہشت گردی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ پاکستانی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کے ایک بیان میں حکومت پاکستان کی جانب سے کشمیر کی آزادی کیلئے سفارتی کوششوں کو سراہا گیا ہے اور امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان مزید سفارتی کوششوں کے ذریعے ہندوستانی حکومت کو مجبور کرے گی کہ وہ ہند میں سفاکانہ جرائم کو روکے جو بچوں ، خواتین اور نہتے عوام پر پہاڑ توڑ رہی ہے ۔ جرنلسٹ فورم نے OIC کا شکریہ ادا کیا جو مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کی درخواست پر ہندپر دباﺅ ڈالتی ہے۔ پاکستان کے عوا م اور کشمیر ی عوام کو یقین ہے کہ پاکستان ، OIC اور پاکستان کے دوست ممالک کے تعاون سے ہندوستانی دہشت گردی کا معاملہ تمام بین الاقوامی فورمز پر بھر پور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ کشمیر کے مظلوم عوام اپنی جانوںکی قربانی دے رہے ہیں اور انکی نگاہیں ، پاکستان ، اور انسانی حقوق کے اداروں ، پاکستان کے دوست ممالک کی جانب لگی ہیں کہ انہیں جلد سے جلد نجات حاصل ہوگی۔ جرنلسٹ فورم نے اس بات کی سخت مذمت کی ہے ہند کشمیر پر ناجائز قبضہ کے ذریعے پاکستان کے دریاﺅں کو روک کر پاکستان میں پانی کا بحران پیدا کرنا چاہتا ہے ۔جرنلسٹ فورم کے بیان میں وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی فورمز پر بھر پور اٹھانے کیلئے ایک مضبوط حکمت عملی مرتب کریں ۔ 

شیئر: