Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار:12فروری کو 18ہزار وکلا ء کی’’ کام چھوڑو مہم‘‘

رانچی۔۔۔ریاست جھار کھنڈ کے وکلاء 12فروری کو عدالتی کاموں سے خو د کو علیحدہ رکھیں گے۔اس کا فیصلہ بارکونسل آف انڈیا نے کیا ۔جھارکھنڈ بار کونسل کے نائب صدر راجیش کمار شکلا نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے وکلاء کیلئے فلاحی اسکیمیں شروع کئے جانے کیلئے بجٹ میں 500کروڑ روپے مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن مرکز نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔اس کے خلاف ریاست کے وکلاء نے’’ کام چھوڑو مہم ‘‘کا فیصلہ کیا۔شکلا نے بتایا کہ اس معاملے پر کمیٹی کے ارکان کی میٹنگ طلب کی جائیگی جس میں علاقوں کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو یادداشت پیش کرینگے۔علاوہ ازیں جھارکھنڈ بار کونسل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وکلا ء کو آیوشمان اسکیم سے مربوط کیا جائے۔
مزید پڑھیں:- -  - - - -بیوی اور اس کے دوست کو قتل کرکے نوجوان تھانے پہنچ گیا؟

شیئر: