Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاسباں مل گیا کعبہ کو....

ریاض ۔۔۔ ریاض میں ہالینڈ کے سابق رکن پارلیمنٹ یوریم وین کلیورین حلقہ بگوش اسلام ہوگئے۔ ہالینڈ کا40سالہ رکن پارلیمنٹ مسلم دشمنی میں نام پیدا کئے ہوئے تھا۔ وہ مسلمانوں سے عداوت کا برملا اظہار کرنے والے سیاستدان گیٹویلڈرز کا دایاں بازو شمار کیا جاتا تھا۔ کلیورین نے اسلام مخالف ایک کتاب بھی شائع کی تھی۔ انہوں نے حلقہ بگوش اسلام ہونے کا اعلان کرکے ہالینڈ بھر میں ہلچل پیدا کردی۔ انہوں نے بتایا کہ میری نشوونما روایت پسند عیسائی ماحول میں ہوئی تاہم مجھے طویل عرصے سے مذہب کے حوالے سے حقائق کی تلاش تھی۔ انہوں نے اسلام مخالف پارٹی ”ہالینڈ کی خاطر“ تشکیل دی تھی۔ جلد ہی وہ سیاسی زندگی سے علیحدہ ہوگئے کیونکہ 2017ءکے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔ 
 
 

شیئر: