Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبیریا میں شدید سردی،درجہ حرارت منفی 60تک گر گیا، پروازیں منسوخ

ماسکو۔۔۔روس کے علاقے سائبیریا میں شدید سردی کا زور جاری ہے۔ جنوری کے بعد فروری میں بھی درجہ حرارت منفی 60تک گر گیا۔ شدید سردی اور برفباری رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔سائبیریا کے کچھ علاقوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند کر دیئے گئے، ٹریفک سڑکوں سے غائب ہو گیا جبکہ برف باری کے باعث متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شدید سردی اور برفباری رواں ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پچھلے ماہ سائبیریا کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 67 تک گیا تھا جبکہ سائبیریا کا کم ترین درجہ حرارت منفی 68کا ریکارڈ 85سال قبل 1933ء میں بنا تھا۔

شیئر: