بریدہ کے دیہی فارم ورثے اور فطرت کے منفرد سیاحتی مقامات
یہ فارمز دیہی زندگی کی سادگی کی عکاسی کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
بریدہ اور اس کی گورنریٹس میں متعدد دیہی مقامات موجود ہیں جو مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان مقامات پر دیہی رہائش گاہوں، موبائل مارکیٹوں، مختلف تقریبات، ریستوران، کیفے، فوڈ ٹرکس اور ہر عمر کے بچوں کے لیے کھیلوں سمیت جامع سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ فارمز دیہی زندگی کی سادگی، فطرت کے سکون اور مختلف اقسام کی فصلوں کو یکجا کرتے ہیں۔
یہ مقامات منفرد نخلستانوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں جہاں سیاح تفریح اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں۔ فصلوں اور درختوں کی روزانہ آبپاشی سے یہاں کا ماحول مزید دلکش اور خوشگوار ہو جاتا ہے۔
یہ فارمز قدرتی ماحول، سیاحت، تفریح اور سہولیات کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں، بیٹھکوں اور روایتی پروگراموں کا امتزاج پیش کر کے ایک اہم ترین مرکز بن چکے ہیں۔
