Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر وائٹ واش سے بچ گیا

سنچورین: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 27 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس فتح نے  سیریز میں کلین سویپ کی حزیمت سے بچا لیا۔سیریز کا نتیجہ 1-2رہا ۔ سنچورین میں جنوبی افریقہ کے کپتان ڈیوڈ ملر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابراعظم اور فخرزمان نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی 24 رنز پر بابرعظم 11 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بناکرمورس کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔فخرزمان کا ساتھ دینے محمد رضوان آئے اوراسکور 47 رنز تک پہنچایا ۔ فخر زمان 17 رنز بناسکے۔ تاہم شعیب ملک اور رضوان نے اسکور کو مزید آگے بڑھایا۔ تیسری وکٹ 89 رنز پر گری جب محمد رضوان 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، 92 رنز پر شعیب ملک بھی آوٹ ہوئے جنہوں نے 18 رنز بنائے تھے۔آصف علی نے 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے لیکن ہینڈرکس کے سامنے حسین طلعت 3، عماد وسیم 19 اور فہیم اشرف 4 رنز بنا سکے اور پویلین لوٹ گئے۔شاداب خان نے آخری اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 22رنز بنا کر ٹیم کااسکور 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر168 رنز پہنچا دیا۔ ہینڈرکس نے4 وکٹیں حاصل کیں،کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔169رنز کے ہدف کیلئے آتے ہی ریزا ہینڈرکس کو 5 رنز پر شاہین آفریدی نے اپنی ہی گیند پر کیچ کر آوٹ کر دیا، عماد وسیم نے دوسرے اوپنر ملان کو 14 رنز پر آوٹ کردیا۔ ڈوسن نے 41 رنز بنائے تاہم فہیم اشرف نے انہیں کپتان شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ کرادیا جبکہ دوسرے اینڈ سے کلاسان 2 اور کپتان ڈیوڈ ملر 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شاداب خان نے ڈیوڈ ملر کو آوٹ کرکے بڑی کامیابی دلادی۔کرس مورس نے مشکل وقت میں وکٹ پر کھڑے ہو کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ہینڈرکس 3 اور جونیئر ڈالا 5 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ 129 پر سمپاملا بھی فہیم اشرف کاشکار بن گئے۔پاکستان نے حسن علی اور عثمان شنواری کی جگہ فہیم اشرف اور محمد عامر وننگ ٹیم کا حصہ تھے۔جنوبی افریقہ نے ابتدائی دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: