Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس: ای ڈی کی رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ

نئی دہلی۔۔۔منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں کانگریس کی ریاستی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا سے تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے پوچھ گچھ شروع کردی۔اس سے قبل واڈرا کے ساتھ انکی اہلیہ پرینکا گاندھی بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آفس پہنچیں اور دروازے سے واپس آگئیں۔ای ڈی کی ٹیم واڈرا کا بیان درج کررہی ہیں۔ دریں اثنا پرینکا نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔ تفتیشی ایجنسی ٹیم میں جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور 5دیگر افسران شامل ہیں۔واضح ہو کہ گزشتہ روز دہلی کی عدالت نے ای ڈی کی جانب سے واڈرا کی گرفتاری پر16فروری تک پابندی عائدکردی تھی ۔عدالت نے واڈرا کو تحقیقات میں تعاون دینے کی ہدایت دیتے ہوئے 6فروری کوپوچھ گچھ کیلئے ای ڈی کو اجازت دی تھی۔واضح ہوکہ لندن میں 12براین سیٹ اسکوائر پرواڈرا نے 19لاکھ پونڈ مالیت کی جائداد خریدی تھی ۔ ای ڈی نے لندن میں 19لاکھ پونڈکی جائداد خریدنے پر منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کررہی ہے۔ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ یہ جائداد واڈرا کی ہے جبکہ کانگریس نے واڈرا کیخلاف ای ڈی کی تحقیقات کو برسراقتدار این ڈی حکومت کی طرف سے سیاسی ہتھکنڈہ قراردیا۔کانگریس نے الزام لگایا کہ مودی حکومت ایجنسی کا استعمال اپنے مفاد کیلئے کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -فوجی تختہ الٹنے کی افواہ کی تحقیقات کرائی جائے، بی جے پی

شیئر: