Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیورسٹی طلبہ کا حکومت کے خلاف احتجاج

ملتان:  بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کی بہا الدین زکریا یونیورسٹی میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت ایم فل کے طلبہ کو فیس واپس کرنے کا پروگرام روک دیا گیا جس کے خلاف طلبہ نے یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر مظاہرہ کیا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والے طلبہ نے یونیورسٹی کا مرکزی دروازہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔ اس موقع پر مظاہرے میں شریک طلبہ نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر فیسیں واپس کرنے کے پروگرام پر عمل کرے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیئر: