Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تائیکوانڈو ٹیم کی 5میڈلز کے ہمراہ وطن واپسی

اسلام آباد: الفجر اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ جی ون میں شریک پاکستانی تائیکوانڈو ٹیم 2گولڈ ،ایک سلور اور 2براونز میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئی۔پاکستان کی جانب سے محمد دانش نے مائنس 78 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں جبکہ سینان اشفاق نے پلس 65 کلو ویٹ کیٹگری میں گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔ پاکستان کے تیمور سعید نے پلس 78 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل جیتا۔ پاکستان نے ایونٹ میں 2 برونز میڈلز بھی اپنے نام کئے جن میں سے ایک بوائز میں جبکہ دوسرا گر لز مقابلوں میں حاصل کیا گیا ۔ بوائز میں عارف اللہ نے مائنس 65کلو گرام میں جبکہ گرلز میں عائشہ ایازنے مائنس27 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں برونز میڈل اپنے نام کیا۔ الفجر اوپن انٹر نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 1200کے قریب ایتھلیٹس نے شر کت کی۔ ایونٹ میں پاکستان کیلئے میڈل حاصل کرنے والی ایتھلیٹ عائشہ ایاز، جن کا تعلق سوات سے ہے، نے پہلی بار کسی انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے برونز میڈل اپنے نام کیا۔پاکستان تائیکوانڈ فیڈریشن کے صدر وسیم جنجوعہ اور پیٹرن جاوید اقبال نے قومی کھلاڑیوں کو اس ایونٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی او ر اس توقع کا اظہار کیا کہ پی او اے اور حکومت ان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کیلئے خصوصی انعامات کا اعلان کرے گی۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: