Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی:پاکستان سپر لیگ میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی جبکہ اس کے کپتان محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ سے واپسی پر لیگ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔ فرنچائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی بھی دبئی پہنچنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 14 فروری سے ہوگا اور17 مارچ تک جاری رہنے والی لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 8 میچز لاہور اورکراچی میں بھی کھیلے جائیں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: