Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی جانب سے انڈیا کے یوم آزادی پر مبارکباد

شاہ سلمان اور ولی عہد نے انڈین صدر کو الگ الگ پیغامات ارسال کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے سنیچر کو انڈیا کی صدر دروپدی مرمو کو یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں انڈین صدر کی اچھی صحت، خوشی، حکومت اور عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کی بھی تعریف کی اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی انڈین صدر دروپدی مرمو کو یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ولی عہد نے انڈین حکومت اور عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

 

شیئر: