Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نیب قوانین میں ترامیم کے لیے اقدامات جلد ہوں گے‘‘

اسلام آباد:  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے قومی احتساب بیورو سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ایک بااختیار ادارہ ہے، حکومت اس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی۔ ذرئع کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نیب قوانین سے متعلق حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
فاقی وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کی گرفتاری پر بیلنسنگ ایکٹ کا کوئی جواز نہیں، ان کو حراست میں لینے کے لیے نیب نے صوابدیدی اختیار استعمال کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل کرنا ہے۔  نیب میں کوئی مداخلت نہیں ہو رہی، وزارت قانون جلد نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق اقدامات کرے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کراچی خطرناک بیماری کے نرغے میں

شیئر: