Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کی ’امن 2019‘ مشق آج سے شروع

کراچی:  پاکستان نیوی کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق ’امن 2019‘ کا آغاز آج ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مشق میں دنیا بھر سے 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور اپنے مندوبین کے ساتھ شریک ہیں۔ امن مشق کو ’’امن کے لیے متحد‘‘ کے عزم سے منسوب کیا گیا ہے۔
امن 2019ء سے متعلق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ امن مشق کا بنیادی مقصد خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ آپریشنز اور جوابی کاروائیوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا ہے۔ یہ مشقیں 2 مراحل ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہوں گی، جس میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل یونٹس شریک ہوں گے ۔کمانڈ پاکستان فلیٹ نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ آنے والے دنوں میں ترکی، ملائیشیا اور سری لنکا کے ساتھ مشقیں کرے گی جبکہ عمان کے ساتھ مشترکہ گشت کا معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -مریم سب سے آگے ہوں گی،جاوید ہاشمی

شیئر: