Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان صدر کی پاکستان مخالف ٹوئٹس پر مذمتی قرارداد

  اسلام آباد ... سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے افغان صدر اشرف غنی کیخلاف پاکستان مخالف ٹویٹس پر مذمتی قرداد منظور کرلی ۔ جمعہ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس ہوا ۔افغان صدر اشرف غنی کیخلاف مذمتی قرارداد سینیٹر رحمان ملک نے پیش کی۔ قرارداد میں کہاگیاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ افغان صدر اشرف غنی کا پاکستان مخالف ٹویٹس کی مذمت کرتی ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ افغان صدر اشرف غنی کے ٹویٹس پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ افغان اشرف غنی کے ٹویٹس کو رد کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان 40 سال سے افغانستان اور افغانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔ آج بھی دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ پاکستان میں افغان پناہ گزین آباد ہیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ حکومت پاکستان سے افغانستان حکومت سے اشرف غنی کے بیان پر سخت احتجاج کا مطالبہ کرتی ہے۔ افغان صدر پاکستان مخالف بیان واپس لیکر پاکستان سے معافی مانگیں۔
 

شیئر: