Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے نمٹنے پر الجبیر اور پومپیو متفق

ریاض۔۔۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی وزیر مملکت برائے امو رخارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے جمعہ کو واشنگٹن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان اسٹراٹیجک شراکت اور خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اس امر سے اتفاق کیا کہ شامی بحران کے حل کیلئے مناسب پروگرام ترتیب دینا ہوگا۔ دونوں نے طے کیا کہ خطے میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے مشرق وسطیٰ اسٹراٹیجک اتحاد بیحد اہم ہے۔ پومپیو نے متعدد علاقائی اور دو طرفہ اہم امور میں امریکہ کیساتھ مسلسل تعاون پر سعودی عرب کیلئے ممنونیت کا اظہار کیا۔ پومپیو اور الجبیر نے ایک بار پھر یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی کی مساعی کی تائید و حمایت کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیاکہ یمنی حکومت اور حوثی سویڈن میں طے پانے والے معاہدے نافذ کریں۔ جلد از جلد یہ کام کریں۔
 

شیئر: