Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ؟

واشنگٹن....افغانستان کےلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کے لئے مزید کردار ادا کرے۔پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کیونکہ پاکستان انٹرا افغان ڈائیلاگ کے حق میں ہے۔ افغانستان سے بہتر تعلقات اور خطے میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔طالبان کے ساتھ بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم کوشش ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ جولائی سے پہلے امن معاہدہ ہو جائے۔ایک لمبے سفر کے آغاز کے ابھی دو تین قدم ہی اٹھائے ہیں۔ طالبان فوری طور پر جنگ بندی کے لئے تیار نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کو جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں بطور امید وار فائدہ ہو گا۔ واشنگٹن میں یو ایس اے انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے زلمے خلیل نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کے لئے مزید کردار ادا کرے۔پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کیونکہ پاکستان انٹرا افغان ڈائیلاگ کے حق میں ہے۔انہوںنے کہا کہ افغانستان میں امن کا پیغام پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر کرنے میں معاون ہو گا۔ افغانستان سے بہتر تعلقات اور خطے میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔
 

شیئر: