Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں جھڑپیں ، 20افراد ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں6 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکام کے مطابق صوبہ تخار کے ضلع گھار میں طالبان نے پولیس چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ 8 طالبان اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔صوبہ غزنی میں ضلع قار ایاخ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا ۔ اہم کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔

شیئر: