Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک صارفین نے گزشتہ سال 748.3بلین ریال نکلوائے

 ریاض۔۔۔ سعودی عرب میں بینک صارفین نے 2018ءکے دوران 748.3بلین ریال نکلوائے۔ یہ 2017ءکے مقابلے میں 2.7فیصد زیادہ ہے۔ الاقتصادیہ اخبار کے مطابق بینک صارفین نے 2017ءمیں 728.5بلین ریال نکلوائے تھے۔ گزشتہ سال صارفین نے مماثل مدت کے مقابلے میں 19.8بلین ریال زیادہ نکلوائے ۔ سعودی مالیاتی ایجنسی (ساما) کی رپورٹ کے مطابق مختلف بینکوں میں صارفین کے سیونگ اکاﺅنٹ میں جمع رقوم کی مقدار439بلین ریال ہے۔ یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔ مجموعی کمی کی مقدار8.8بلین ریال ہے۔ صارفین نے 2018ءکے دوران اے ٹی ایم”مدی“ کے ذریعہ452.9 بلین ریال نکلوائے جبکہ 2017ءکے دوران یہ رقم 440.7بلین ریال تھی۔اس میں 2.8فیصد اضافہ ہے جس کے بعد اضافی رقم کی مقدار12.2بلین ریال بنتی ہے۔ 2018ءمیں بینک صارفین کی طرف سے نکلوائی جانے والی مجموعی رقم کا 60.5فیصد حصہ اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ تھا۔اسی طرح کیش نکلوائی جانے والی رقوم کی مقدار 295.4بلین ریال رہی۔2017ءکے دوران یہ رقم 287.8بلین ریال تھی۔ اس میں 2.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔گوکہ حکومت کی کوشش ہے کہ کیش ڈیلنگ کم سے کم کی جائے تاہم اس کے باوجود 2018ءمیں سب سے زیادہ کیش ڈیلنگ ہوئی ہے۔ اس مد میں گزشتہ26سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کیش ڈیلنگ کی مجموعی رقم 180.5بلین ریال رہی۔
 

شیئر: