Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ 100روپے بچاکر لکھ پتی بننے کی سرکاری اسکیم؟

نئی دہلی۔۔۔زیادہ تر لوگ بڑی سرمایہ کاری میں یقین رکھتے ہیں۔ انہیں چھوٹے یا ماہانہ بچت اسکیم پر زیادہ فائدے کی امید نہیں ہوتی۔ عموماً لوگ اپنی آمدنی اور اخراجات کے بعد کچھ رقم جمع بچت کھاتے میں یا گھر میں جمع کردیتے ہیںلیکن اسے صحیح جگہ لگا کر زیادہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے پوسٹ آفس کے ریکورنگ ڈپازٹ (Recurring Deposit)کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ تنخواہ دار مرد و خواتین پوسٹ آفس کی ماہانہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پوسٹ آفس کے ریکورنگ ڈپازٹ میں 7.3فیصد سالانہ منافع دیا جاتا ہے، وہیں ایس بی آئی ، دینا بینک، بینک آف بڑودا ، کینرا بینک، الٰہ آباد بینک اور آندھرا بینک وغیرہ ایک سال سے5سال کی آر ڈی پر 6.5فیصدکے حساب سے 7فیصد منافع دے رہے ہیں،یعنی بینکوں سے زیادہ فائدہ پوسٹ آفس کی اسکیم سے حاصل ہوگا۔پوسٹ آفس میں اکاؤنٹ10روپے میں کھل جاتا ہے۔ اس میں ہر ماہ کم سے کم 10روپے اور زیادہ کی کوئی قید نہیں ،رقم جمع کرائی جاسکتی ہے۔اگر آپ روزانہ 100روپے اس اسکیم میں لگائیں تو ماہانہ 3000آر ڈی میں جمع ہوجائینگے۔ یعنی 5سال میں تقریباًایک لاکھ 80ہزار روپے حاصل ہوںگے۔آپ کا 5سال بعد تقریباً2لاکھ 20ہزار روپے کافنڈ تیار ہوگا۔یعنی 5سال میںکل جمع شدہ رقم پر 37511روپے کا فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -گرل فرینڈ کے چکر میں نابالغ کا قتل؟

شیئر: