Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی کے ’سب سے اچھے کیمرے‘ والے فون میں کون سے فیچرز ہیں؟

سمارٹ فون میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ سینسر موجود ہے (فوٹو: سی نیٹ)
’موبائل ورلڈ کانگریس بارسلونا‘ سے قبل مشہور ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے کئی ساری مصنوعات لانچ کی ہیں تاہم سب کی توجہ کا مرکز تین کیمروں والا موبائل ہے۔
’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے کیمرہ فوکسڈ فلیگ شپ سمارٹ فون کے علاوہ سمارٹ واچ، سمارٹ ٹیگ، پاور بینک اور الیکٹرک سکوٹر شامل ہیں۔

 شیاؤمی 17 الٹرا

شیاؤمی نے جرمن کیمرہ ساز کمپنی ’لائیکا‘ کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے شیاؤمی 17 الٹرا متعارف کرایا ہے۔ اس فون میں لائیکا کے لینز اور خصوصی فلٹرز شامل ہیں جو روایتی کیمرے جیسا انداز فراہم کرتے ہیں۔
اس سمارٹ فون میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ سینسر موجود ہے، جبکہ 200 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو سینسر اور اس کے علاوہ 50 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔
فون میں چھ ہزار ملی ایمپیئر آور بیٹری دی گئی ہے جو 90 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس میں وائر لس چارجنگ کا آپشن بھی موجود ہے جو 50 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
شیاؤمی 17 الٹرا میں ’کوالکوم‘ کا جدید ’سنیپ ڈریگن ایٹ ایلیٹ جنرل فائیو‘ پروسیسر دیا گیا ہے۔ ٹینکالوجی ماہرین کی جانب سے شیاؤمی 17 الٹرا کو سال کا سب سے اچھے کیمرے والا فون قرار دیا جا رہا ہے۔

سپیشل لائیکا ایڈیشن

شیاؤمی نے لائیکا کے سو سال مکمل ہونے پر خصوصی ایڈیشن بھی پیش کیا ہے، جس میں ایلومینیم الائے باڈی، نکل اینوڈائزڈ فنش اور سافٹ ویئر میں خصوصی لییکا تھیم شامل ہے۔

موبائل میں روٹیٹ ایبل رنگ دیا گیا ہے جو روایتی کیمرے کے زوم جیسا احساس دیتا ہے (فوٹو: سی نیٹ)

اس میں روٹیٹ ایبل رنگ دیا گیا ہے جو روایتی کیمرے کے زوم جیسا احساس دیتا ہے، جبکہ لائیکا ایسنشل موڈ کے ذریعے لائیکا ایم نائن اور لائیکا ایم تھری طرز کے فلٹرز دستیاب ہیں۔

قیمتیں

قیمتوں کی بات کی جائے تو شیاؤمی 17 کی ابتدائی قیمت 999 یورو مقرر کی گئی ہے، جبکہ شیاؤمی 17 1499 یورو میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح سپیشل لائیکا ایڈیشن، جس میں سولہ جی بی ریم اور ایک ٹی بی میمری کی گنجائش دی گئی ہے، 1999 یورو کی قیمت پر پیش کیا گیا ہے۔

فوٹوگرافی کٹس

شیاؤمی 17 الٹرا کے لیے دو خصوصی فوٹوگرافی کٹس بھی پیش کی گئی ہیں۔ پہلی کٹ بلوٹوتھ کے ذریعے موبائل سے کنکٹ ہوتی ہے اور اس میں دو مرحلوں والا شٹر بٹن اور ویڈیو ریکارڈنگ بٹن شامل ہے۔ پرو ورژن یو ایس بی سی کے ذریعے جڑتا ہے اور اس میں دو ہزار ملی ایمپیئر آور اضافی بیٹری، لیدر فنش اور زوم کنٹرول بھی دیا گیا ہے۔

شیئر: