سعودی امداد کا نیا قافلہ غزہ پہنچ گیا
امدادی قافلے کو پروجیکٹ کے مقامی پارٹنر سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے وصول کیا (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے بھیجی گئی امداد کا نیا قافلہ غزہ پہنچ گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی فنڈ ریزنگ کے تحت فلسطینی عوام کے لیے ضرورت کی اہم چیزوں پر مشتمل فوڈ باسکٹس پہنچائی گئی ہیں۔
اس امدادی قافلے کو پروجیکٹ کے مقامی پارٹنر سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے وصول کیا جو اپنی زیرنگرانی سامان تقسیم کرے گا۔
انسانی سٹینڈرڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور تقسیم کے طریقے کار کو مضبوط کرتے ہوئے یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امداد کی تقسیم ضرورت مند خاندانوں میں کی جائے۔
یہ تازہ امدادی قافلہ مملکت کی جانب سے کے ایس ریلیف کے ذریعے شدید مشکل حالات میں فلسطینی عوام کی سپورٹ کے مشن کی عکاسی کرتی ہے۔
