Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران بدستور خطرہ ہے ،ٹونی بلیئر

لندن... سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہا ہے کہ انقلاب کے40 سال کے بعد بھی ایران کو سخت گیر کنٹرول کررہے ہیں اور وہ ریاست کے اندر ایک نظریہ بن چکا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ ایران انتہا پسند گروپوں کے ذریعے اپنے اثر ونفوذ کو پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں حوثی ملیشیا اس کی مثالیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایران مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بھی حمایت نہیں کرتا ۔ اس نے شام میں اسد رجیم کی حمایت کی ہے۔ جوہری سوال بھی اہمیت کا حامل ہے۔ جوہر ی طاقت کےساتھ یہ نظام بہت ہی تباہ کن اور خطرناک ہوگا لیکن جوہری ہتھیاروں کے حصول کے بغیر بھی ایران عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اثر ونفوذ رکھتا ہے اور یہ بدستور خطرہ ہے ۔

شیئر: