Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائبر وزن کم کرنے میں مددگار

وزن کم کرنا ایک چیلنج ہے اور اکثر افراد اس معاملے میں پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں کہ آغاز کیسے ہو اور کہاں سے ہو ۔ بیشتر افراد ڈائٹنگ کو وزن کم کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں  اور اپنی روزمرہ کی روٹین سے اچھی خاصی خوراک کو کم کردیتے ہیں ۔ ایسی بہت سی غذائیں دستیاب ہیں جو صرف وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں ، غذا کو غیر متوازن نہیں ہونے دیتیں ۔انہی غذاؤں کاایک اہم جز فائبر ہے .  ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ایک صحت مند شخص کو روزانہ 30 گرام فائبر کی ضرورت ہوتی ہے اور بیشتر افراد جسم کی مطلوبہ ضرورت کے مطابق فائبر نہیں لیتے ۔ فائبر نہ صرف صحت کے لئے ضروری ہے بلکہ ہارٹ اٹیک اور اسٹروک جیسی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے  اور وزن کم کرنے کے لیے بھی بہترین ہے .  
کونسی غذاؤں میں فائبر زیادہ پایا جاتا ہے ؟
بریڈ میں فائبر کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کھانے میں صرف سلاد کا انتخاب کرنے کے بجائے فائبر سے بھرپور سینڈوچ کو سلاد کے ساتھ کھائیں ۔ 
پھل اور سبزیاں فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں ۔ پھلوں کے قتلوں کو دہی کے ساتھ بطور ڈیزرٹ کھایا جاسکتا ہے اسی طرح گوشت کے ساتھ پھلیوں کو شامل کیا جا سکتا ہے ۔ صرف پھلیاں نہیں بلکہ سبزیوں کو بہت سے کھانوں میں شامل کرکے پکایا جا سکتا ہے ۔ البتہ اس بات کا خیال رکھیں کہ پھلوں کو صرف دھوکر کھائیں چھیلنے سے احتراز برتیں اور سبزیوں کا چھلکا بھی کھرچ کر اتاریں ۔ 
خشک میوہ جات میں فائبر کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ میوے  براہ راست کھائیں یا مختلف کھانوں میں پکاتے اور بیک کرتے وقت شامل کریں دونوں صورتوں میں یہ فائبر کی اچھی خاصی مقدار جسم کو فراہم کرتے ہیں ۔ 
غذائی ماہرین کے مطابق اناج فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ اناج کا استعمال کسی بھی صورت میں کیا جائے چاہے وہ گندم کے بسکٹ ہی کیوں نہ ہوں جسم کی فائبرکی ضروریات پوری کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ 
غذائی ماہرین کے مطابق اگر آپ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کس طرح دن بھر میں 30 گرام فائبر خوراک میں شامل کریں تو ناشتے میں دو گندم کے بسکٹ (7 گرام فائبر) ، بادام والا دودھ (200 ملی گرام) ، ایک چھوٹا کیلا اور ایک مٹھی اخروٹ (25گرام ) ضرور لیں ۔ سنیکس میں ایک درمیانے سائز کا سیب (2گرام) ، دوپہر کے کھانے میں ایک سینڈوچ  ( 11 گرام فائبر ) ، سلاد کے پتے (125 گرام ) ، سنیکس ( 5 گرام ) ، گاجر ( 80 گرام ) اور  رات کے کھانے میں پانچ گرام فائبر لازمی شامل کریں ۔ اس طرح آپ اپنی دن بھر کی فائبر کی ضروریات کو پورا کرسکیں گے ۔اور ڈائٹنگ کیے بغیر وزن میں کمی لا سکیں گے .
 

شیئر: