Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف سے طے معاملات خفیہ رہیں گے

کراچی: پاکستانی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ممکنہ طور پر طے ہونے والے معاملات کو خفیہ رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے پروگرام سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے امارات میں ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات کی تھی۔ اہم ملاقات میں فریقین کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ دونوں کے مابین جو بھی معاملات طے پائے جائیں گے، ان کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنماﺅں کی جانب سے حکومتی معاشی پالیسیوں پر تنقید جاری ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف سے حتمی معاملات طے پانے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پوری کرنے کےلئے عوام پر مہنگائی کا ایک نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ 
 
 

شیئر: