Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7 کمپنیا ں اور 11 بینک کھاتیداروں کو ڈیجیٹل سروس فراہم کرینگے، ساما

ریاض۔۔۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے 7 کمپنیوں اور گیارہ بینکوں کو کھاتیداروں کیلئے ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے۔ ساما نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان بینکوں میں سعودی اور بین الاقوامی دونوں شامل ہیں۔ ڈیجیٹل سروس متعارف ہونے پر کھاتیداروں کو متعلقہ بینکوں میں سے کسی کے بھی دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ساما نے ڈیجیٹل ادائیگی کی مختلف خدمات کیلئے 7 کمپنیوں کو بھی اجازت نامے جاری کئے ہیں۔ ساما کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مالیاتی خدمات کی منڈی میں نئی ٹیکنالوجی کو موثر شکل میں متعارف کرانے اور اس کی آگہی دینے کیلئے SANDBOX ڈیزائن کیا ہے۔ اس کی بدولت سعودی اور بین الاقوامی کمپنیاں عملی ماحول میں نئے ڈیجیٹل حل اپنا سکتی ہیں۔ اس کی بدولت براہ راست عالمی ترسیل زر میں بھی سہولت ہوگی۔ ساما کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کئی اسٹراٹیجک اہداف کی خاطر کیا گیا ہے۔ ساما کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی بدولت مالیاتی خدمات خصوصاً ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات کے ماحول کو فروغ ملے گا۔ مالیاتی ادارے اور مالیاتی تکنیکی کمپنیوں کو اپنے کام آسانی سے انجام دینے کی راہ ہموار ہوگی۔ 

شیئر: